ورلڈ کپ ، سری لنکا کے خلاف معرکہ ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سرفراز احمد کومشور ہ دیدیا

279

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ومی کرکٹ کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف معرکے میں کامیابی کیلئے کپتان سرفراز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن تبدیل کرنے کی ضرور ت نہیں ہے اور بیٹنگ کے لحاظ سے سب ٹھیک ہے ۔


وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف معرکے میں کامیابی کیلئے کپتان سرفراز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن تبدیل کرنے کی ضرور ت نہیں ہے اور بیٹنگ کے لحاظ سے سب ٹھیک ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے ہر گیم اہم ہے ، سری لنکا ایک اچھا میچ جیت کر آیا ہے اس لیے اسے آسان نہیں لیا جاسکتا۔ان کا کہناتھا کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان نے بریک تھرو دلائے اس لیے بولنگ کے شعبے میں بھی کمبی نیشن ٹھیک لگ رہا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ سری لنکن ٹیم میں بھی میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں لیکن اس وقت سری لنکن ٹیم بیٹنگ میں پریشان ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہر میچ میں الگ الگ قسم کی وکٹیں مل رہی ہیں تاہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیلیں کیونکہ اگر وکٹ میں کریکس ہیں تو ٹرن ضرور ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے انگلینڈ کی ٹیم کو جس طرح ہرایا اس سے حوصلے بلند ہوں گے ۔