ایشین بریڈمین ظہیر عباس بھی پاکستانی ٹیم کے ’دیوانے‘ ہو گئے، سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل قوم کی امیدیں بڑھا دیں

119

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کے مایہ ناز سابق کھلاڑی ظہیر عباس نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس بھی کراچی سے لندن پہنچے ہیں


ظہیر عباس بھی کراچی سے لندن پہنچے ہیں جہاں وہ اپنی کاؤنٹی کے گراؤنڈ پر ورلڈ کپ میں جمعہ کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا کو ہرا سکتا ہے، ماضی میں برسٹل کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی تھی، اب بھی یہی لگتا ہے کہ پاکستان بڑا سکور کر کے سری لنکا پر دباﺅ ڈال سکتا ہے، پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی خطرناک ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی کے عظیم کھلاڑی ظہیر عباس کو پاکستان کی جانب سے 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے کا اعزاز ہے جبکہ انہوں نے 49 فرسٹ کلاس سنچریاں برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ پر گلاسٹر شائر کاؤنٹی کے لئے بنائی ہیں۔ ظہیر عباس نے 33 سال پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن ماضی کے عظیم بیٹسمین کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے اور ائیرپورٹ پر بھی لوگ ان سے ورلڈ کپ پر بات کررہے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اپنے دوسرے میچ میں میزبان ملک انگلینڈ کو 14 رنز سے ہراکر کم بیک کیا ہے۔