کوہلی اور روہت ایک بار پھر تمہارا شکار ہوں گے، اسد عمر کا عامر کیلئے پیغام انشااللہ ہم پوری کوشش کریں گے، محمد عامر کا اسد عمر کو ٹویٹر پر جواب

147

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ورلڈکپ کے دوران ایک بار پھر تمہارا شکار ہوں۔


سابق وفاقی زیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ”تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو، اللہ تعالیٰ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دیں“۔ اسد عمر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا کہ” جی سر بالکل، انشااللہ ہم پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے“۔ محمد عامر کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ” بڑے کھلاڑی بڑے سٹیج پر پرفارم کر تے ہیں، انشااللہ تم ایک بار پھراس ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس ثابت کرو گے، جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ فارم میں ہونا عارضی جب کہ کلاس میں ہونا مستقل اور پائیدار ہوتا ہے، بھارت کے ساتھ میچ میں ویرات کوہلی اورروہت شرما کی وکٹیں تمہاری ہیں“۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ