بیٹی کا غم اپنی جگہ مگر۔۔۔“ آصف علی نے پاکستانیوں کو جذباتی کر دیا، دل جیت لئے..!

267

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کا غم اپنی جگہ لیکن وہ اپنی قومی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں، اللہ نے جو بھی کیا میری بیٹی کیلئے بہتر کیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کو دئیے گئے انٹرویو میں آصف علی نے کہا کہ انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بیٹی کی بیماری کا پتا چلا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں اہل خانہ اور ان کے مینیجر طلحہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ آصف علی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بچی کو لے کر علاج کیلئے امریکہ بھی گئیں تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے جو بھی کیا وہ ان کی بیٹی کی بہتری کیلئے کیا۔ ٹیم میں اپنے کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ انہیں ٹیم میں اسی لئے رکھا گیا ہے کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کریں تاکہ ان کے بلے سے نکلے ہوئے رنز ٹیم کے کام آئیں۔ ان کا کہنا تھا ’میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ملک کی نمائندگی نصیب والوں کو ملتی ہے۔‘ واضح رہے کہ آصف علی کیلئے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں۔