پاکستانی ٹیم کے معروف بلے باز بابر اعظم نے اپنی شاندار اور مستقل مزاج کارکردگی کا راز ایسی چیز کو قرار دے دیا کہ آپ بھی واہ واہ کر اٹھیں گے

235

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتان اور کوچ کی طرف سے جو بھی رول انہیں دیا جاتا ہے وہ اسے نبھاتے ہیں،میرے بارے یہ سوچنا اور کہنا بالکل غلط ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں، میری مستقل مزاج کارکردگی کا واحد راز


برطانوں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن ساتھ ساتھ مجھ پر بڑی ذمہ داری بھی ہے، پریشر یقیناً ہوتا ہےکیونکہ ٹیم میرے اردگرد کھیلتی ہے،لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ دیر وکٹ پر رہوں تاکہ ٹیم کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ میری مستقل مزاج کارکردگی کا واحد راز میری خود اعتمادی ہے۔ یہ سوچنا اور کہنا بالکل غلط ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میں ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو بھی تبصرے کیے جاتے ہیں وہ میں نہیں دیکھتا اور نہ ہی میں سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتا ہوں، میری توجہ صرف اپنی کرکٹ پر رہتی ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں جس میچ میں جلدی آؤٹ ہو جاؤں تو خود کو بہت کوستا بھی ہوں اور خود کو بہت کچھ سناتا بھی ہوں کہ میرے آؤٹ ہو جانے سے ٹیم بڑا سکور نہیں کر سکی، ظاہر ہے جلد آؤٹ ہونے پر مجھے غصہ آتا ہے۔