”میری زیادہ توجہ اس بات پر ہے کہ۔۔۔“ آصف علی نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کو دیوانہ بنا لیا

114

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کر کٹ ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں انفرادی ریکارڈز کی بجائے ٹیم کی مجموعی کار کردگی میں اپنا حصہ ڈالنا ترجیح ہے۔


تفصیلات کے مطابق آصف علی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے لیکن انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں ان کی کار کردگی کو دیکھ کر سلیکٹرز نے عابد علی کی جگہ آصف کو سکواڈ میں شامل کیا تھا۔ برسٹل میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے آصف علی نے کہا کہ اپنے بیٹنگ آرڈر پر زیادہ غور نہیں دیتا کیونکہ جس پوزیشن پر کپتان سرفراز احمد بھیجتے ہیں، میرا کام اس پوزیشن پر اچھا کھیلتے ہوئے ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ میری بنیادی ذمہ داری ہٹنگ کرنا ہے لیکن پہلے بیٹنگ آتی ہے تو مختلف انداز میں بیٹنگ کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 20 سے 25 اوورز بیٹنگ کر نے کا موقع ملا جس میں اپنے انداز سے کچھ مختلف تھا اسی وجہ سے دو نصف سنچریاں بھی سکور کیں ۔میرے ذہن میں یہ بات کبھی نہیں تھی کہ ورلڈ کپ میں سلیکٹ ہوں گا، بس یہی خیال تھا کہ جو نصیب میں ہوگا وہ ملے گا۔