انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت کا راز کیا ہے؟ سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان بھی بول ہی پڑے..!!

439

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی باﺅلرز بالخصوص حسن علی اور وہاب ریاض نے شاندار کھیل پیش کیا۔


سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی باﺅلرز بالخصوص حسن علی اور وہاب ریاض نے شاندار کھیل پیش کیا فصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظہیر خان نے پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باﺅلرز نے بہترین گیندبازی کی، خاص کر حسن علی اور وہاب ریاض نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ظہیر خان نے کہا کہ باﺅلنگ میں پاکستان کے اچھے آغاز کے بعد جوروٹ اور بٹلر کی پارٹنرشپ باﺅلرز کا مورال گرا سکتی تھی لیکن پاکستانی گیندبازوں نے اچھا کم بیک کیا۔سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے ہی کھیل کی ضرورت تھی، کل کے میچ میں پاکستانی کھلاڑی صرف جیتنا چاہتے تھے جو کہ صاف نظر آ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت ورلڈکپ کے مستقبل میں ہونے والے میچز میں پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔