انگلینڈ کیخلاف جیت میں مکی آرتھر کا بہت بڑا کردار ہے کیونکہ انہوں نے۔۔۔“ حسن علی نے حیران کن بات بتا دی..!

231

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف جیت کیساتھ شاندار کم بیک کے پیچھے مکی آرتھر کے اس اعتماد کو قرار دیا ہے جو وہ مستقل ٹیم پر کرتے آ رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخری 11 ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جن میں انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز بھی شامل تھی جس میں 0-4 سے شکست ہوئی تھی اور پھر ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں صرف 105 رنز پر آﺅٹ ہوئی تو شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہو گئے۔ لیکن پھر ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کیخلاف میچ میں ناصرف بیٹنگ لائن نے 348 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا بلکہ باﺅلرز نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعے کا بھرپور دفاع کیا اور 14 رنز سے میچ جیت کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 11 میچ ہارنے پر ہم بہت مایوس تھے لیکن ایک چیز بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ہمیں خود پر یقین رہا۔ ہمیں بس ایک کارکردگی کی ضرورت تھی اور وہ مل گئی ہے۔ ہمیں جیت کی ضرورت تھی کیونکہ ہم ورلڈکپ کھیل رہے ہیں۔ ورلڈکپ ایک مختلف ٹورنامنٹ ہے، جس میں بہت دباﺅ ہوتا ہے۔ لیکن ایک چیز بہت اہم ہے، وہ یہ کہ ہمارے کوچ نے ہمیشہ ہماری حمایت کی اور اس بات نے ہی ہم سب کو پراعتماد بنا دیا۔