یہ پاکستانی کھلاڑی اگر پرفارم کرتا رہے تو ڈان بریڈمین سے بھی بڑے بیٹسمین ہیں‘‘ ظہیر عباس نے یہ بات کس کے بارے میں کہی ؟ آپ بھی جانئے

461

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سابق کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ بابراعظم اگر پرفارم کرتے رہے تو ہمارے لیے ڈان بریڈمین سے بھی بڑے بیٹسمین ہیں، کسی کھلاڑی کے کیریئر کے آغاز پر اس طرح کی باتیں نہیں کی جانا چاہئیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ


بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہیں، ان کی کارکردگی میں تسلسل ہمارے لیے باعث فخر ہے، ویرات کوہلی ہمارے لیے اہم نہیں بلکہ ہماری نظروں میں بابر اعظم کی اہمیت ہے، نوجوان بیٹسمین پاکستان کیلیے پرفارم کرتے رہیں تو ڈان بریڈمین سے بھی بڑے ہیں۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، گذشتہ چند میچز میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ گرین شرٹس بازی پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میرے خیال میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہیے، بھارت، انگلینڈ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ دباؤمیں ہیں، اس کی وجہ بھی وہ خود ہی بنے ہیں، ورلڈ کپ بہت قریب ہونے کے باوجود سینئرز کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دینا ایک بڑی غلطی تھی۔ ظہیر عباس نے ایشین بریڈ مین قرار دیے جانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ خطاب کیریئر کے اختتام پر نہیں ملا بلکہ پہلے ہی میچ کے بعد ایشین بریڈ مین قرار دیا جانے لگا تھا،1971