آئی پی ایل فائنل میں زخمی حالت میں80 رنز بنانے والے شین واٹسن ، ان کے گھٹنے پر کتنے ٹانکے لگے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

182

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے آئی پی ایل سیزن 12 کے فائنل میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے زخمی حالت میں رنز کا انبار لگا کر کرکٹ مداحوں کے دل جیت لیے۔


پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ممبئی انڈینز کے خلاف فائنل میچ میں شین واٹسن کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں نہ تو ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا اور نہ ہی ٹیم آفیشلز کو اس کی خبر ہونے دی۔ شین واٹسن نے پوری اننگ زخمی حالت میں کھیلی ، ان کی چوٹ اتنی زیادہ تھی کہ بائیں پیر کے گھٹنے سے مسلسل خون بہہ رہا تھا جو ٹراﺅزر سے اوپر نظر بھی آرہا تھا۔ انہوں نے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے لیکن آخری اوور کی چوتھی گیند پر ڈبل رن لینے کے چکر میں رن آﺅٹ ہوگئے۔ شین واٹسن کے آﺅٹ ہونے کے باعث ان کی ٹیم اگرچہ ایک رن سے فائنل میچ ہار گئی لیکن شین واٹسن نے کرکٹ مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ کے بعد شین واٹسن کو طبی امداد دی گئی تو انکشاف ہوا کہ زخم کتنا گہرا تھا، ان کو ڈاکٹرز نے گھٹنے پر 6 ٹانکے لگائے ہیں۔