شاداب خان نے پاکستانی شائقینِِ کرکٹ کو خود ہی بڑی خوشخبری سُنا دی۔کب پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے؟بتا دیا۔!!

91

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ جاری ہے جس میں پاکستان نے اِمامُ الحق کی 151 رنز کی اننگز کی بدولت 358 رنز بنائے ۔لیکن پاکستان کے یہ 358 رنز بھی اس وقت تک کم نظر آ رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ کے اوپنر بلے باز جونی بیرسٹو اور جیسون رائے پاکستانی باؤلرز کی کھُل کر دُھلائی کر رہے ہیں۔


اسی اثناء میں پاکستان ٹیم اور شائقین کو نوجوان آل راؤنڈر اور لیگ اسپنر شاداب خان یاد آ رہے ہوں گے جو کہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کی وجہ سے اس سیریز سے ڈراپ کر دئیے گئے تھے اور انکا علاج جاری تھا۔ اب علاج کے بعد شاداب خان مُکمل فِٹ ہو گئے ہیں جسکی تصدیق پی سی بی اور شاداب خان دونوں نے کر دی ہے۔پی سی بی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شاداب خان کی آج آنے والی تمام رپورٹس کلئیر ہو گئی ہیں اور وہ 20 مئی 2019 کو انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ شاداب خان نے خود بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذرئعے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے