شاداب خان کی صحت یاب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس، ایسی بات کہہ دی کہ سرفراز احمد بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ”بس اب انگلینڈ پہنچنے والی بات کرو“

185

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ آج کل کرکٹ اس قدر تیز ہو گئی ہے کہ ناصرف پاور پلے بلکہ مڈل آورز میں بھی وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، کوشش ہے کہ انگلینڈ جا کر جلد ہی کنڈیشنز کیساتھ ہم آہنگ ہو جاﺅں۔


تفصیلات کے مطابق یرقان سے چھٹکارا پانے کے بعد پہلی کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور ورلڈکپ میں شرکت کروں گا۔ وائرس کا پتہ چلنے پر شروع میں تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی لیکن اس مشکل وقت میں سب سے بہت سپورٹ کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ باﺅلرز اچھی پرفارمنس نہیں دے پا رہے لیکن کوچز باﺅلرز پر خوب محنت کرتے ہیں اور پوری ٹیم انگلینڈ میں محنت کر رہی ہیں، قومی ٹیم آئندہ میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے بیٹسمین اچھا سکور کر رہے ہیں لیکن باﺅلرز کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی البتہ پوری امید ہے کہ باﺅلرز بھی ورلڈکپ میں ردھم میں آ جائیں گے۔ آج کل کی کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے اور اس میں وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ورلڈکپ کی کنڈیشنز سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے انگلینڈ جا کر کھیل رہے ہیں اس لئے وہاں کی کنڈیشنز میں ڈھلنا مشکل نہیں ہو گا اور کوشش کروں گا کہ جلد ہی کنڈیشنز کیساتھ ہم آہنگ ہو جاﺅں۔