”میں جانتا ہوں کہ ہمارے باﺅلرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی مگر۔۔۔“ سرفراز احمد نے انتہائی شاندار بات کہہ دی

531

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے باﺅلرز کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور حوصلہ انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں اچھی کار کردگی دکھا نے میں مدد گار ثابت ہو گا۔


سرفراز احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”میں جانتا ہوں کہ ہمارے باﺅلرز کی کارکردگی بہتر نہیں رہی لیکن وہ دنیا کی کسی بھی تگڑی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔“ سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے بلے بازوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جو ہمارے لئے بہت ہی مثبت اشارہ ہے اور انہیں اگلے میچوں میں بھی اسی طرح کی کار کردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔“ کپتان نے خاص طور پر فخر زمان اور آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت اطمینان کی بات ہے کہ فخر زمان فارم میں واپس آ گئے ہیں کیونکہ وہ ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ اور امام الحق اگر رن کرینگے تو ہم ضرور بڑا سکور بنا سکتے ہیں اور انھوں نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اسی طرح کے بیٹسمین کی ضرورت تھی جو آخر میں رن کرسکے امید ہے ورلڈ کپ میں شاداب کے آنے سے ہماری بولنگ سمبھل جائے گی