تیسرے ون ڈے میں اَمامُ الحق کے شاندار 151 رنز۔کئی مُلکی اور انٹرنیشنل ریکارڈز توڑ ڈالے۔جانئے کونسے؟

291

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 9 وکٹ کے نُقصان پر 358 رنز بنائے جس میں اوپنر بلے باز اِمامُ الحق کے شاندار 151 رنز شامل تھے جبکہ آصف علی نے صرف 39 بالز پر ہاف سنچری اسکور کی۔


پاکستان کی اننگز کے دوران اَمامُ الحق نے 151 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ مُلکی اور انٹرنیشنل لیول پر کئی ورلڈ ریکارڈز کو پاش پاش کر دیا ہے۔ اَمامُ الحق نے اس میچ میں 151 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ

ویرات کوہلی کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ایوریج کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اور اس ریکارڈ میں ایسے تمام بلے بازوں کو دیکھا گیا ہے جنہوں نے کم سے کم 25 میچز کھیلے ہوں۔ ویرات کوہلی کی ون ڈے میں ایوریج 57۔59 ہے جبکہ اَمامُ الحق کی ایوریج اب اس شاندار اننگز کے بعد 04۔60 ہو گئی ہے ۔

اسکے علاوہ دوسرا ریکارڈ جو اِمامُ الحق نے اپنے نام کیا ہے وہ انگلینڈ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیارہ انفرادی اننگز کا ہے اس سے پہلے یہ ریکارڈ فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے پچھلے میچ میں ہی 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تیسرا بڑا ورلڈ ریکارڈ جو اب اِمامُ الحق کے پاس آ گیا ہے وہ 27 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد سب سے زیادہ رنز کا ہے اور وہ اب تک ون ڈے کرکٹ میں 27 اننگز میں 1381 رنز اسکور کر چُکے ہیں۔