امام الحق نے فخر زمان کا بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا..!!

91

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ناصرف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ


انہوں نے فخر زمان کا وہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو انہوں نے دوسرے ون ڈے میں بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان نے یہ اعزاز انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا تھا۔ فخر زمان نے 20 برس بعد اعجاز احمد کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم امام الحق نے اگلے ہی میچ میں فخر زمان سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔ ماضی کے سٹار بلے باز اعجاز احمد نے 1999ءمیں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز بنائے تھے جبکہ 1987ءمیں جاوید میانداد نے 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز فخر زمان کے پاس تھا جنہوں نے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی