دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کون ہے؟ سچن ٹنڈولکر نے ایسا نام لے لیا کہ آپ بھی یقین نہ کر پائیں

779

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے ہی ہم وطن باﺅلر جسپریت بمرا کو دنیا کا سب سے بہترین باﺅلر قرار دیدیدا ہے جنہوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


بمرا نے اتوار کے روز کھیلے گئے فائنل میچ میں 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور اب وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں تاہم سچن ٹنڈولکر کا خیال ہے کہ وہ پوری دنیا میں سب سے بہترین باﺅلر ہیں جنہوں نے تاحال اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز کی جانب سے چوتھی مرتبہ آئی پی ایل جیتنے پر جسپریت بمرا کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ حیران کن طور پر میں بہت پرسکون تھا اور بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کے بجائے اپنی گیندوں پر توجہ دے رہا تھا۔ جسپریت بمرا نے 49 ون ڈے انٹر نیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 42 ٹی 20 میچوں میں 51 شکار کر رکھے ہیں۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں اپنے سفر کا آغاز پانچ جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے کرے گی۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ