”حسن علی اور فہیم اشرف کو باہر بٹھا دو اور ان کی جگہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

913

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی فتوحات کی ایک وجہ یہ تھی کہ باؤلرز عمدہ باؤلنگ کے ذریعے حریف ٹیموں کو تیزی سے رنز بنانے سے روکتے تھے اور


شاداب خان اس حوالے سے بہترین کردار ادا کرتے تھے لیکن ان کی جگہ کھیلنے والے یاسر شاہ نے سخت مایوس کیا ہے جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف بھی رنز روکنے میں ناکام رہے۔ فہیم اشرف کی باؤلنگ بالکل بے جان نظر آ رہی ہے جبکہ حسن بھی اپنا رعب و دبدبہ برقرار نہیں رکھ پا رہے اس لئے میرے خیال میں تیسرے میچ میں فہیم اشرف کو باہر بٹھاکر حسنین کو موقع دینا چاہیے۔ نوجوان پیسر کا تجربہ کم لیکن کم از کم اپنی برق رفتاری سے بیٹسمینوں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، حسن علی کو بھی باہر بٹھانے میں کوئی حرج نہیں، ان کی جگہ انگلش کنڈیشنز میں جنید خان کی فارم چیک کرنا غلط فیصلہ نہیں ہوگا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہدف بڑا ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی اننگز کی بہتر پلاننگ کر کے جیت کے امکانات روشن رکھے،فخرزمان کی سنچری اپنی جگہ، بابر اعظم نے بھی کردار بخوبی نبھایا جبکہ آصف علی پاکستان ٹیم میں پاور ہٹر کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان کو انگلینڈ سے سیریز کے باقی تمام میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔