برسوں ٹیم سے باہر 2 معروف ، ہر دلعزیز کرکٹر کو ورلڈ کپ کیلئے قوم ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ..!!

695

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ستمبر سے قومی کرکٹ ٹیم کے مصروف اور نان سٹاپ سیزن کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد سمیت اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے


جس کے باعث وہ انگلینڈ کےخلاف 5 ون ڈے میچزاور ورلڈ کپ میں کھلاڑی ترو تازہ ہوکر شرکت کرسکیں، ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو 2ون ڈے میچز میں آرام دینے پر غور دیا جارہا ہے اور ایسا ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کے قیادت نوجوان لیگ سپنر شاداب خا ن کو دی جاسکتی ہے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سر انجام دیں گے ۔ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کی موجودگی میں یاسر شاہ کو بھی دو میچز کھلانے پر غور کررہی ہے تاکہ اس فارمیٹ کے لیے ان کی فارم کو چیک کیا جاسکے۔شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کی ہے اور سلیکٹر انہیں قومی ٹیم کی کپتانی دیکر مستقبل کیلئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پرکھناچاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ 6 سے 7 لڑکوں کو آزمانا چاہتی ہے جبکہ عمر اکمل، عابد علی اور وہاب ریاض کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو فوری طور پر انٹر نیشنل کرکٹ کھلانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے