دس سالہ چیلنج ، کرکٹر رومان رئیس نے اپنی تصویر شیئر کی تو رمیز راجہ نے موقع پر ہی پول کھول دی

370

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 10 سالہ چیلنج بہت مشہور ہوا تھا جس کے تحت لوگوں نے اپنی موجودہ اور 10 سال پرانی تصاویر شیئر کیں۔ فلمی ستارے، سیاستدان یا کرکٹرز، سب ہی 10 سالہ چیلنج کے بخار میں مبتلا نظر آئے لیکن


رومان رئیس کو یہ بخار چڑھا تو رمیز راجہ جونیئر نے اسے فوری ٹائیفائیڈ میں تبدیل کردیا۔ کرکٹر رومان رئیس نے 10 سالہ چیلنج کے تحت اپنی موجودہ اور مبینہ 10 سال پرانی تصاویر شیئر کیں۔ دونوں تصاویر شیشے کے آگے کھڑے ہو کر کھینچی گئی ہیں جس کی وجہ سے موبائل فون بھی نظر آرہا ہے۔ جب رومان رئیس نے اپنی پرانی تصویر کو 10 سال پرانی قرار دینے کی کوشش کی تو رمیز راجہ جونیئر نے موقعے پر چوکا لگادیا اور کہا” مانی ! آئی فون فائیو لانچ ہی 2012 میں ہوا تھا“۔ رمیز راجہ جونیئر کی جانب سے یہ بات کہی گئی تو علی رضا نامی ایک شخص نے رمیز کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ رومان کے ہاتھ میں آئی فون 4 ہے جو 2011 میں لانچ ہوا تھا۔