فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف اگلے دو ٹی ٹؤنٹی میچز سے باہر .ساؤتھ افریقہ نے نئے کپتان کا اعلان کر دیا جانئے کون؟

254

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کری شکریہ
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کا یہ فیصلہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کے باؤلرز کو پہلے ہی اوور سے آڑے ہاتھوں لیا.


ساؤتھ افریقہ کی طرف سے کپتان فاف ڈوپلیسی تھے اور انہوں نے شاندار بلے بازی کا مُظاہرہ کرتے ہوئےپاکستان کے باؤلرز کے خلاف چوکوں اور چھکوں کی بارش کر دی.اور ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 193 رنز کا ہدف دیا. پاکستان کے بلے بازوں نے بھی اچھی بیٹنگ کی لیکن پاکستان آخر کار میچ 6 رنز سے ہار گیا اور ہدف کا تعاقُب کرتے ہوئے لگاتار 11 میچز جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے اختتام کو پہنچا. اب پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹؤنٹی میچ کل اتوار کو پاکستانی وقت کے مُطابق شام 05:30 پر شروع ہو گا.لیکن اس میچ کے لئے ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ نے اپنے کپتان فاف ڈوپلیسی کو آرام کا موقع دیا ہے اور ان کی جگہ پر افریقہ کے لیفٹ ہینڈر بلے باز ڈیوڈ ملے کو کپتانی دے دی ہے. افریقن بورڈ کے مُطابق اگلے دونوں ٹی ٹؤنٹی میچز میں ڈیوڈ ملر ہی افریقن ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے.یاد رہے کہ اس سے پہلے افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئینٹن ڈی کوک بھی گروئن انجری کی وجہ سے ٹی ٹؤنٹی سیریز سے باہر ہو چُکے ہیں.